اڈپی ، 18 / نومبر (ایس او نیوز) ممبئی سے سی ایس ٹی - منگلورو ایکسپریس سے سفر کرنے والے ایک مسافر کی طرف سے پولیس کے پاس درج کروائی گئی شکایت کے مطابق سفر کے دوران اس کے سوٹ کیس سے 63 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چرائے گئے ہیں ۔
اویناش نامی مسافر کے مطابق اس نے 15 نومبر کو اپنی فیمیلی کے ساتھ ممبئی وی ٹی سے ٹرین نمبر 12133 پر سفر کیا تھا ۔ اس وقت اس نے کپڑوں اور قریباً 63 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات سے بھرے ہوئے اپنے چار سوٹ کیس سیٹوں کے نیچے رکھے تھے اور زیپر لاک بھی لگایا تھا ۔ 16 نومبر کو وہ لوگ اندرالی ریلوے اسٹیشن پر اترے ۔ اور جب گھر پہنچنے کے بعد شام کو سوٹ کیس کھولے تو دو سوٹ کیسوں میں سے سونے زیورات غائب تھے ۔
سمجھا جاتا ہے کہ سوٹ کیس سے زیورات چرانے کی واردات پنویل اور کنکاولی اسٹیشنوں کے درمیان کسی جگہ پیش آئی ہوگی ۔
اویناس شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے منی پال پولیس نے کیس درج کیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے ۔